نجی محفل میں غیر اخلاقی اور فحش حرکات کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر میلسی پولیس نے قاری منیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج 240

نجی محفل میں غیر اخلاقی اور فحش حرکات کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر میلسی پولیس نے قاری منیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نجی محفل میں غیر اخلاقی اور فحش حرکات کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر میلسی پولیس نے قاری منیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یادرہےکہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی کہ نجی محفل میں ایک لڑکی چند افراد کے ساتھ بوس و کنار، فحش اور غیر اخلاقی حرکات کر رہی ہے۔ ڈی پی او ظفربزدار نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی میلسی کو فوری کارروائی کی ہدائت کی۔ جس پر سب انسپکٹر محمد مظہر شان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 710 زیر دفعہ 294/292 درج کر لیا گیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ارتضیٰ حسن کے مکان پر ایک نجی محفل میں قاری محمد منیر، ارتضیٰ حسن، آفتاب حسن، محمد اصغر، محمد سرفراز لڑکی کے ساتھ بوس و کنار اور فحش حرکات کر رہے تھے۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ نمبر 710 درج کر کے ایک ملزم قاری محمد منیر کو گرفتار کر لیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں