بین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرملٹی میڈیا
ایڈووکیٹ سردار ورک کی سعودی آمد، قیصر سندھو کی جانب سے خصوصی استقبالیہ عشایہ
جدہ رپورٹ ثناء شعیب :پی این نیوز ایچ ڈی
پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے ایڈووکیٹ سردار ورک کے اعزاز میں معروف سیاسی شخصیت قیصر سندھو کی جانب سے ایک پُرتکلف عشایہ دیا گیا.
اس موقع پر کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں یوسف ورک، ادریس ورک، ٹیپو ورک، باؤ گجر، احمد ورک اور حاجی عامر جٹ شامل تھے.
تقریب میں باہمی ملاقاتوں اور مختلف موضوعات پر خوشگوار گفتگو کا سلسلہ جاری رہا.
شرکاء نے سردار ورک کی پاکستان میں قانونی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
میزبان قیصر سندھو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے دوستانہ اجتماعات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا.
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا، جس میں پوری امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے لیے امن و خوشحالی کی دعا کی گئی.




