Punjab Information Adviser Firdous Ashiq Awan slapped PPP National Assembly member Qadir Khan Mando Khel. 393

فردوس عاشق اعوان اورقادرمندوخیل کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک کیسے پہنچی؟

رپورٹ عالم خان محمند
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان نجی ٹی وی کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
دوسری طرف سے فردوس عاشق اعوان کی طرف سے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ “ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی”
مشیر عثمان بزدار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے اپنے والد کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے.
فردوس عاشق اعوان کو صبر اور احترم سے بات کرنی چایے تھی اور قادر خان مندوخیل کو بھی ان کے ساتھ احترم کے ساتھ بات کرنی چایے تھی کہ وہ ایک خاتون تھی اور انکے والد کے بارے میں غلط بات نہی کرنی چایے تھی دونوں سیاست دانوں نے ایک دوسرے کے غلط کیا ہے.
لڑائی کے دوران خاموش تماشائی کی حیثیت سے کام کرنے پر سینئر صحافی جاوید چوہدری پر تنقید کی جارہی ہے.آن لائن منظر عام پر آنے سے پہلے ہی کچھ صارفین نے لڑائی کی ویڈیو کے بعد جاوید چوہدری کو نشانہ بنانے والے میمز سوشل زینت بنا ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں