اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے 230

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے.
میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی.
یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں