رپورٹ۔نمائندہ خصوصی گجرات شہر کے محلہ باغ بابا شاہ جہانگیر کے
گجرات شہر کے محلہ باغ بابا شاہ جہانگیر کے میں لڑکوں کی آپس کی لڑائی میں ایک جوان اپنی جان کی بازی ہار گیا.رہنما مسلم لیگ ق ، سابق کونسلر راجہ محمد افضل (عرف ننھا پہلوان) کے بیٹے راجہ عمر افضل کی وفات ہو گئی ہے۔واقعہ چند لڑکوں کی آپس میں لڑائی کو چھڑواتے وقت پیش آیا۔ پستول کی گولی راجہ عمر کی آنکھ میں لگ گئی۔بعد میں انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، گولی نکال لی گئی لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تفشیش جاری ہے۔اہل محلہ کا شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ۔انہوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جاۓ۔
