سعودی عرب مکہ میں مقیمُ پاکستان ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت 319

سعودی عرب مکہ میں مقیمُ پاکستان ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی سردار غلام حسن کی جانب سے، ان کے فارم ہاؤس پر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم سعودی عرب کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا گیا

(جدہ رپورٹ.نمائندہ خصوصی امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

‎ صدر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نورالحسن گجر کی وطنے عزیز پاکستان میں قیام کے بعد سعودی عرب واپسی کے موقع پر چیئرمین غلام حسن ویلفئیر ٹرسٹ، سردار غلام حسن کی جانب سے شاندار استقبالیہ عشائیہ دیا گیا۔ جس میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے تمام ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی جن میں چیئرمین جہانگیر خان، جنرل سیکرٹری ادریس احمد، نائب صدر فہد رفیق کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری عاطف علی وٹو،،ایگزیکٹیو ممبران میں حسن بٹ، امداد حسین لک، حافظ عرفان کھٹانہ، چوہدری اعجاز نے شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں حاجی محمد فاروق، ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم جنرل سیکرٹری محمد اقبال، فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی، کامران بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
عشائیہ کے دوران حاجی غلام حسن نے پاک میڈیا فورم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس وقت پاک میڈیا فورم  پاکستانی کیمونٹی کی آواز بنا ہوا ہے، اسکے علاوہ اپنی آبائی تحصیل بالاکوٹ میں جاری سوشل کاموں سے متعلق آگاہ کیا جن میں پانی کی اسکیمیں مساجد کی تعمیر اور دیگر فلاحی کام سرفہرست ہیں، حاجی غلام حسن نے مزید بتایا کہ وہ تمام فلاحی کاموں کی نگرانی بذات خود کرتے ہوئے دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔  حاجی غلام حسن انتہائی خوبصورت دل اور اچھی سوچ رکھنے والے ایک سچے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا، کہ ھم کو صرف پاکستانی بن کر اور اپنے تمام اختلافات بھلا کرایک قوم بن کر صرف پاکستان کیلئے انقلابی سوچ رکھنی ہوگی۔ ہم سب پاکستان سے ہیں اور پاکستان ہماری پہچان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں