سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس کا انعقاد 386

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس کا انعقاد.
جس میں بین الاقوامی امور کے علاوہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور عازمین حج کی سلامتی کے امور کو یقینی بنانے کے لئے اقدمات کا جائزہ لیا گیا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کابینہ کے ارکان نے بتایا کہ رواں برس ساٹھ ہزار حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں کووڈ 19 کی وجہ سے حجاج کرام کی صحت کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اسی کے ساتھ سیکورٹی کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت کی کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت عظیم فریضہ ہے اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فریضہ انجام دینے کا شرف بخشا ہے کابینہ کے اجلاس میں دیگر بین لاقوامی امور ہر بھی گفتگو کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں