پنجاب میں سیلاب، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنا دی: عمر سرفراز چیمہ 252

پنجاب میں سیلاب، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنا دی: عمر سرفراز چیمہ

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق گورنرپنجاب اور مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی 3تحصیلیں سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئیں، دیگر صوبوں کی نسبت نقصان کم ہے، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنادی گئی، متاثرین کی بحالی کیلیے تمام ادارے اورانتظامیہ سرگرم ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کابینہ ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی سیلاب متاثرین کے اعداد و شمار کا تعین کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر اس کا ازالہ کیا جارہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں