(رپورٹ عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان تحریک انصاف ریاض کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ایم سی ممبران کے اعزاز اور کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ریاض ریجن کے نو منتخب عہدیداران صدر تاج محمد خان ،سینئر نائب صدر چوہدری عامر بشیر، جنرل سیکرٹری عبدالحکیم ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رشاد خان مندوخیل ،انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر علی خان، انصاف نظریاتی پینل کے ایم سی ممبران اور وومن سیکرٹری رابعہ بنت طارق سیمت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے وورکرز اور خواتین ممبران نے شرکت کی.تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت موسی خان گجر نے حاصل کیا۔
سابق جنرل سیکرٹری اور موجودہ ممبر کوارڈینٹر عبداللہ ملک نے تمام آنے والے ایم سی ممبران میڈیا کے نمائندوں اور کمیونٹی کے معزز اراکین کو خوش آمدید کہا.
پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدیداران نے تمام ایم سی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان پر ایم سی ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہیں وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور سعودی عرب میں خاص کر ریاض ریجن میں اوورسیز کو درپیش مسائل ایمبیسی کی معاونت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے .انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پوری ٹیم کی مشاورت سے کام کرینگے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. الیکٹیڈ باڈی کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے، سعودی عرب میں کارکنان کومتحرک کرنے اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ایک ممبر نے اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔
مقررین نے حالیہ کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر پارٹی کی اعلی قیادت اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو مبارکباد دی اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ کشمیر کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا ہے انشاءاللہ تعالی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور انکی پارٹی کے نو منتخب ممبران کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور جس طرح پہلے وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھایا ہے وہ آئندہ بھی کشمیریوں کے سفیر کے طور پر یہ کام کرتے رہینگے.پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نو منتخب عہدیداران نے کھل کر کہا کہ ہم اپنے لیڈر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور نظریے پر چلیں گے اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائنگے جس سے پارٹی کو خدا نخواستہ نقصان پہنچ جائے مگر انہوں نے او آئی سی اور پارٹی لیڈرشپ سے یہ مطالبہ ضرور کیا ہے کہ اوورسیز میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی دن رات محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے جائز مطالبات سنے جائے اور جن کارکنان کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق تحفظات یا خدشات سامنے آئے ہیں انکو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ ہماری پارٹی کے ورکر کا اعتماد بحال رہے.
پروگرام کی کوریج کیلئے آئے ہوئے تمام میڈیا نمائندگان اور پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا گیا.نو منتخب عہدیداران نے سابقہ سٹی صدر شبریز اختر سویہ سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی لیا.
پروگرام کے آخر میں کشمیر کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پروگرام میں شرکت کرنے والوں کیلئے الکٹڈ باڈی ریاض ریجن کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا.