پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا 322

پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ الریاض (شاہین جاوید ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گزشتہ تین دہائیوں سے دارالحکومت ریاض میں مقیم کاروباری و سماجی شخصیت و (سی ای او) برج جنیدی ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان اور(سی ای او) ٹی این میڈیا نیوز و صدر پاکستانی ایگزیکٹو فورم انٹرنیشنل منیر احمد شاد کے اعزاز میں ایک شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹر ریجن کا ٹوور ازم ایمبیسڈر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور منیر احمد شاد کی شبانہ روز محنت کوششوں؛ کاوشوں کو سراہا گیا اور انکی سعودی عرب میں بنیادی بے لوث صحافتی خدمات کا اعتراف و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح منیر احمد شاد پاکستانی ایگزیکٹو فورم انٹرنیشنل فورم کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.. ان کا جوش و جذبہ دیدنی و قابلِ قدر ہے اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان جیسے خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کی حامل شخصیت ہی بطورِ سینٹر ریجن کے ٹوور ازم ایمبیسڈر نہایت پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دینے کی کوشش کریں گے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے خوش آئیند اقدام ہے اور اقوام عالم میں اس طرح کی اقدامات کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے بلکہ اس کا پرچار اور استقبال بڑی گرم جوشی سے کرنے کی ضرورت ہے..
انہوں نے منیر احمد شاد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کی پوری حمایت آپ کے ساتھ اور اسطرح کے ٹوور ازم کے کاموں میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا گیا..
تقریب میں (صدر کلچرل ونگ) ریاض ریجن چوہدری عبدالقيوم کنگ؛ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود؛ ضلعی صدر حئی الوزارات رانا سلطان محمود اور دیگر کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں