دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ جبل علی پورٹ میں رات گئے زور دار دھماکہ 276

دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ جبل علی پورٹ میں رات گئے زور دار دھماکہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ جبل علی پورٹ میں رات گئے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے پورا دبئی ہل کر رہ گیا ،دھماکہ کے بعد بندر گاہ پر کھڑے کینٹینر میں آگ لگ گئی جس کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیئے ،دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے دبئی میں سنی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جبل علی پورٹ کے نزدیک رات گئے ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے،امارت دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک جہاز پر لدے کنٹینرمیں آگ لگ گئی ہے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جائے حادثہ کے 25 کلو میٹر کے ارد گرد کے علاقے میں موجود عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ابھی اس بابت بھی پتا نہیں چل سکا کہ جس جہاز میں دھماکہ ہوا ہے وہ کس ملک سے آیا تھا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں