انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرشوبزملٹی میڈیا

سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں سجی میوزیکل نائٹ تفریحی پروگرام

جدہ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں سجی میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا اس موقع پہ شرکاء کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایسے تفریحی پروگرام آئندہ بھی منعقد ہونے چاہیے۔
جدہ میں سجی پاکستانی میوزیکل نائٹ میں موسیقی کے رنگ چھائے رہے جس میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے آواز کا جادو جگایا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مرد وخواتین سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اپنے پاکستانی سنگرز کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کے دل موہ لیے جس پر منچلے نوجوان رقص کرنے پر مجبور ہوگئے اس موقع پر بات کرتے ہوئے معروف سعودی برنس خاتون سمیرا عزیز’ حاجی عثمان’ عمران صدیقی ‘یاسر گوندل نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے سارا ہفتہ کی تھکان دور ہو جاتی ہے۔پروگرام کے آرگنائزرُ اریج اسکندر اور ثناء شعیب کا کہنا تھا کہ موسیقی کے متوالوں کے لیے پاکستانی گلوکاروں کے مزید شوز کرا کر پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے