وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا 231

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مون سون شجرکاری کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے اہداف اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی
اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ دور حکومت میں سال 2016 تا 2018محض ایک کروڑ پودا لگایا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت میں اب تک کروڑوں پودے اور درخت لگائے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیرِ جنگلات نے بتایا کہ محکمہ جنگلات میں سرسبزپنجاب کے حوالے سے چھ چھ ماہ کے اہداف مقرر کیے ہیں

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے اورماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صوبہ خیبرپختونخواہ نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
ماحول کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نہ صرف شجرکاری بلکہ شجرکاری مہم کی مانیٹرنگ اور نتائج کے حوالے سے بھی جدید طریقہ کار کو برؤے کار لایا جائے
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس، طلبا، سول سوسائٹی اور سرکاری و غیر سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت بھی یقینی بنانے پر توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں