پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جدہ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئےچئیرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ اور وائس چئیرمین کامران سلہری کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ 239

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جدہ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئےچئیرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ اور وائس چئیرمین کامران سلہری کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عشائیہ کے دوران صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر ،چیئرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ،جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ نے چوہدری طاہر رضوان ایڈوکیٹ اور کامران سلہری کو جدہ آمد پر ویلکم کیااورعمرہ کی مبارک باد دی اور دو طرفہ صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پرپاکستان اور سعودی عرب میں صحافی برداری اور صحافتی طریقہ کارکے حوالے سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا گیا اور اس موقع پرچیئرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں رضوان طاہر ایڈووکیٹ اور کامہران سلہری نے پاک میڈیا جرنلٹس فورم ٹیم کا بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے صحافتی برادری کا آپس میں ایک پیار اور محبت کا رشتہ ہے پاک میڈیا ٹیم دیارغیر میں نہ صرف اوورسیز کی آواز بنا ہوا ہے بلکہ ملکی پاک سعودی دوستی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں جس پر ہم پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار چیئرمین کوٹلی لوہاراں چوہدری محمد جمیل چیئرمین مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر اور دیگر بھی شریک ہوئے اور مہمانوں کو عمرہ کی مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں