اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکاروبارملٹی میڈیا

ریاض میں صحافی برادری کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ

ریاض رپورٹ : عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی

چیئرمین پاکستان انویسٹر اینڈ بزنس فورم ریاض اور سی ای او اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی رانا عبدالرؤف کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافتی حلقوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بڑی.تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سرپرستِ مجلس پاکستان سید ثاقب زبیر، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، نائب صدر رانا سرفراز، محمد ایاز، اظہار حمزہ اور جنرل سیکرٹری بزنس فورم ظفر جاوید شامل تھے.

مہمانانِ خصوصی نے صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الریاض میں مقیم صحافتی کمیونٹی نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ پاکستان کے وقار کی بلندی کے لیے بھی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صحافی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ صحافت معاشرے میں شعور اور سچ کی آواز کو بلند رکھنے کا اہم ذریعہ ہے، جس پر صحافی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے