سعودی عرب میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 97

سعودی عرب میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق نے پاکستان زندہ باد کے نعروں میں قومی پرچم سربلند کیا.

اس موقعہ پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرکے خطے میں اپنی طاقت کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستانی قیادت،افواج پاکستان اور قوم نے یکجان ہوکر ناکام بنا ڈالا اور پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں نا صرف متحد ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے دلیرانہ اور پیشہ ورانہ فیصلوں کے ذریعے قوم کو۔سرخرو کیا اور ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا تقریب میں مقامی گلوکار نے قومی نغمے سنا کر شرکاء کے جوش کو خوب گرمایا جبکہ ہال پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں