نارنگ منڈی کے قریب دریائے راوی میں دوستوں کو بچاتے ہوئے ایک دوست جان کی بازی ہار گیا 288

نارنگ منڈی کے قریب دریائے راوی میں دوستوں کو بچاتے ہوئے ایک دوست جان کی بازی ہار گیا

لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گرین ٹاون لاہور کا رہائشی 18 سالہ صمیر گہرے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے لاہور کے رہائشی دریائے راوی میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کا تیز بہاو ہونے کی وجہ سے دو دوست گہرے پانی میں چلے گئے جن کو بچانے کے لیے تیسرا دوست بھی گہرے پانی میں کود گیا لیکن دو دوست تو ڈوبنے سے بچ گئے مگر ان کوڈوبنے سے بچانے والا انہی کادوست گہرے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا ریسکیو کی امدادی ٹیم نے 18 گھنٹے کے آپریشن کے بعد اس کی لاش تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔جانبحق نوجوان کی شناخت صمیر عمر 18 سال ہے اور وہ گرین ٹاون کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں