انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات رانا منان خان کے اعزاز میں جدہ میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے راہنماؤں کی جانب سے عشائیہ دیا گیا

جدہ رپورٹ ثناء شعیب :پی این نیوز ایچ ڈی

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات رانا منان خان جب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو مسلم لیگ ن سعودی عرب کے راہنما چوہدری منیر احمد گجر اور رانا عبدللہ راجپوت نے انہیں جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پر وقار عشائیہ دیا جس میں مرکز ی جنرل سیکرٹری اور فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ملک منظور حسین کے علاوہ لیگی عہدیداروں، کارکنوں، پاک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، پاکستان انوسٹر فورم اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی.

مہمان خصوصی رانا منان خان نے ان کے اعزاز میں خوبصورت تقریب سجانے پر ملک منظور حسین،چوہدری منیر گجر اور رانا عبدللہ راجپوت کا شکریہُ ادا کیا اور کہا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مہنگائی کم ہو رہی ہے.

ترقی و خوشحالی کے بہترین منصوبے شروع ہو چکے ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات اور ہنر مند بنانے کے لیے کام جاری ہے اور کہا کہ اورسیز والوں کے لیے شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب روحانی اور لازوال رشتوں میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات استوار ہیں.

اس موقع پر ملک منظور حسین چوہدری بلو شیر وڑائچ، چوہدری منیر گجرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا منان خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور انکی مسلم لیگ ن اور جیلوں میں اصلاحات کے لیے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا منان خان نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاندار کارکردگی بیان کی اور کہا کہ جلد مسلم لیگ ن کی قیادت میں تمام مسائل پر قابو پا لیا جائیگا.

تلاوت کلام پاک کی سعادت احمد خان سواتی نے حاصل کی۔ اس موقع پر سب نے مل کر کیک کاٹا، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی گئی، سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے