صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں تفصیلی ملاقات 233

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں تفصیلی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

اس موقع پر ملاقات میں سروسز ٹریبونل کے جج کی تعیناتی کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں جلد ہی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کے بعد دونوں چیف جسٹس صاحبان کی صدر ریاست سے ملاقات کے بعد پینل تشکیل دیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کے درمیان عدلیہ سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں