سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے وفد کی سنئیر رہنما اقبال سونی کی زیر قیادت صدر ایف پی سی سی آئی سے کراچی ان کے آفس ملاقات 222

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے وفد کی سنئیر رہنما اقبال سونی کی زیر قیادت صدر ایف پی سی سی آئی سے کراچی ان کے آفس ملاقات

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے وفد کی سنئیر رہنما اقبال سونی کی زیر قیادت صدر ایف پی سی سی آئی سے کراچی ان کے آفس ملاقات
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)
سنئیر رہنما تحریک انصاف و معروف بزنس مین اقبال سونی کی زیر قیادت سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے پریزیڈنٹ احسن نعیم، سینئر وائس پریزیڈنٹ علی افضل، سیکرٹری جنرل شیخ ہمایوں ریاض، فنانس سیکرٹری شیخ احتشام تھاپر، ایگزیکٹو ممبران جاوید سیٹھی، عرفان راغب، حاجی طارق حسین، حماد کپور، زین العابدین پر مشتمل وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پریزیڈنٹ ناصر حیات منگو اور گُروپ لیڈرانجم نثار، سینئر وائس پریزیڈنٹ خواجہ شاہ زیب اکرم سے ملاقات۔ وفد نے ایکسپورٹ پروموشن سکیمز کے حوالے سے ملاقات کرکے اپنے گروپ کی تیارکردو تجاویز پیش کیں۔صدر ایف پی سی سی ایی اور ان کی پوری ٹیم نے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کا شاندار استقبال کیا اور ان کی پیش کردہ سفارشات کو بہترین سفارشات قرار دیا.
انھوں نے یقین دلایا کہ ہماری سفارشات کامرس منسٹر عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ متعلقہ تمام اتھارٹیز کے ساتھ ہمارے وفد کی ملاقات کے دوران پیش کی جائیں گی۔
میٹنگ کے بعد سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں