سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کے زیراہتمام *"یوم تشکر" اور "یوم تکبیر"* کی مناسبت پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا 144

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کے زیراہتمام *”یوم تشکر” اور “یوم تکبیر”* کی مناسبت پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جدہ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کے زیراہتمام *”یوم تشکر” اور “یوم تکبیر”* کی مناسبت پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس نے پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں حب الوطنی کی لہر دوڑا دی۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب کے وسیع ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان کے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، سعودی شہریوں، پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد، قونصلیٹ کے افسران، میڈیا شخصیات اور اسکول کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک نعت رسول سے ہوا،
جس کے بعد پاکستانی اور سعودی ترانے کی دھنوں کو بھی احترام میں کھڑے ہو کے سنا گیا
معروف گلوکار نعیم سندھی نے اردو اور عربی زبانوں میں ملی نغمے گا کر شرکاء کو جھوم اٹھنے پر مجبور کر دیا۔ خاص طور پر *”دل دل پاکستان”* جیسے نغمات نے ماحول میں جذبۂ حریت کو چار چاند لگا دیے۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ **”افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
یہ دن ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے لیے دعاؤں کا موقع فراہم کرتا ہے۔”
اس موقع پر کشمیری کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ *”افواجِ پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ ناقابل فراموش یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی یہاں تک کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھائیوں کو آزادی مل جائے۔”* پریس قونصل محمد عرفان نے تقریب کے اہتمام پر قونصلیٹ کی ٹیم اور اسکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں طلباء نے *”پاکستان زندہ باد”* کے نعروں کے ساتھ مختلف متحرک پرفارمنس پیش کی، جبکہ قاری محمد آصف نے ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائے خیر کی۔
یہ تقریب نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس تھی، بلکہ اس نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں اپنی ثقافت اور وطن سے محبت کے جذبات کو تازہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں