سیالکوٹ: پولیس سے ریٹائرڈ ہونیوالے اردلی کانسٹیبل عبدالستار کے اعزاز میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کے آفس میں تقریب کا انعقاد۔ 220

پولیس سے ریٹائرڈ ہونیوالے اردلی کانسٹیبل عبدالستار کے اعزاز میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کے آفس میں تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ(افتخار الحق کھٹانہ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان پولیس کے مطابق امروز ایس ڈی پی او / ڈی ایس پی پسرور مظہر احمد گوندل کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی کانسٹیبل عبدالستار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دفتری سٹاف سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی پسرور مظہر احمد گوندل نے کہا کہ عبدالستار کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر تحائف ، پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے گئے اور تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی پسرور نے اپنی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ گھر بھجوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں