A ceremony was held by the Pakistan People's Party in Saudi Arabia 273

سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے کہا کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پانچ جولائی یوم سیاہ کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے جھنوں نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو متفقہ آئین دینے کے علاوہ ملک کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی اور ملک میں ایسی اصلاحات لائے جس سے جمہوری ادارے مضبوط ہوئے اور عوام میں سیاسی اور جمہوری سوچ بیدار ہوئی مگر پانچ جولائی 1977 کو ایک ڈکٹیٹر نے عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا جسکے بعد جمہوریت اج تک مضبوط نہیں ہوسکی ہے تقریب سے احسن عباسی، سردار رزاق، ریاض راٹھور، صداقت حسین، وسیم ساجد، غلام نبی نواب، ملک عبدالکریم خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں