224

فلپائن میں لینڈ کرتے وقت ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوگیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے.اس طیارہ حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہوگئی ہے.خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فلپائنی صدر کے نام پیغام بھیجا ہے.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ ’حادثے میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں.پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس سانحے پر ہمیں صدمہ ہوا ہے، سعودی قیادت اور عوام اس مشکل وقت میں فلپائنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں