کوٹلی لوہاراں ہیڈمرالہ روڈ ہرناہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،موٹر سائیکل سوار عدنان ہسپتال جاتے ہوئے جسم بحق 291

کوٹلی لوہاراں ہیڈمرالہ روڈ ہرناہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،موٹر سائیکل سوار عدنان ہسپتال جاتے ہوئے جسم بحق

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

کوٹلی لوہاراں ہیڈمرالہ روڈ ہرناہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،موٹر سائیکل سوار عدنان ہسپتال جاتے ہوئے جسم بحق,عورت سمیت 4افراد زخمی،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع کے باوجود 1122ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔
موضع ہرناہ کے قریب موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چار افراد نظام الدین ولد بسم اللہ ساکن سیالکوٹ ،منشا ولد محمد بوٹا ساکن سمبڑیال ،محمد شریف ولد محمد دین ساکن نزیر پورہ اور ایک نامعلوم زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار عدنان ہسپتال جاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔مقامی افراد کے مطابق ریسکیو 1122کو حادثے کی اطلاع دی گئی مگر وہ جائے حادثہ تک نہ پہنچی۔حادثہ کی خبر ملتے ہی تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کے اےایس آئی وارث گجر اور ہیڈ کانسٹیبل سلیم نےموقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔زخمیوں کو پولیس ہیڈ مرالہ اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے بس اورموٹر سا ئیکل تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں