ریاض، سعودی عرب کے ایک مقامی ہوٹل میں کیپٹل پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی
ریاض سعودی عرب کے ایک مقامی ہوٹل میں کیپٹل پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کرکٹ پلیئرز اور کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
امریکہ سے تسنیم فاروق رحمانی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
پروگرام کی میزبانی شکیل احمد کیانی نے کی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا۔
اس کے بعد منیر احمد شاد چیئرمین کیپٹل پریمیئر لیگ نے اپنی تقریر میں پروگرام اور کیپٹل پریمیئر لیگ کے حوالے سے بتایا کہ ان کا مقصد نوجوان نسل، اور خاص طور پر وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل میں شامل نہیں ہو سکتے، ان کو ایک پلیٹ فارم دینا اور سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔
منیر احمد شاد چیئرمین کیپٹل پریمیئر لیگ نے اعلان کیا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ سندھ اسٹرائیکرز ٹیم کی ملکیت امریکہ سے ان کے ساتھ شامل ہو رہی ہے۔ امریکہ سے محترمہ تسنیم فاروق رحمانی باضابطہ طور پر ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
غلام سرور صدر پاکستان انویسٹرز اینڈ بزنس فورم، نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہتر کاروباری روابط قائم ہوں گے۔
احسان عباسی، صدر پیپلز پارٹی ریاض، نے کہا کہ اسپورٹس نہ صرف ایک اچھا کھیل ہے بلکہ ایک کاروبار بھی ہے۔
انجینئر عالم خان نے کہا کہ وہ کے پی کے حکومت کے ساتھ مل کر اس لیگ کے ذریعے وہاں کے لوگوں، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے مفت اسپورٹس گراؤنڈ کی سہولت فراہم کریں گے، اور اگر سعودی عرب میں بھی ایسا کرنا چاہا گیا تو وہاں بھی تعاون کریں گے۔
کامران علی قریشی صدر پاکستانی ایگزیکٹو فورم سعودی چیپٹر ، اورندیم بابر سی ای او ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پروگرام کے آخر میں سندھ اسٹرائیکرز اور کیپٹل پریمیئر لیگ کے درمیان باقاعدہ دستخط کیے گئے اور ایم او یو سائن کیا گیا۔
آخر میں منیر احمد شاد چیئرمین کیپٹل پریمیئر لیگ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔







