انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

غیر جماعتی بلدیاتی نظام عوامی حقِ نمائندگی پر حملہ ہے، ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

جماعتِ اسلامی کی جانب سے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے اعلان پر سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 133 اور جماعت اسلامی کے رہنما ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ نے حکومتِ پنجاب کے فیصلے پر سخت اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جماعتی بلدیاتی نظام عوام کے حقِ نمائندگی پر کھلا ڈاکہ ہے۔

کنگن پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ جمہوریت کے فروغ کے بجائے سیاسی انجینئرنگ کے مترادف ہے، جس کا مقصد عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے اختیارات کو مخصوص حلقوں تک محدود رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہوتا ہے اور اس نظام کو جماعتی بنیادوں پر چلانا ہی آئینی تقاضا اور عوامی خواہش ہے۔ غیر جماعتی نظام کے ذریعے عوام کی اصل سیاسی رائے اور شعور کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوام کو ان کا حق دلوانے کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوامی عدالت میں ہونے چاہئیں، اسی لیے جماعت اسلامی غیر جماعتی بلدیاتی نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل فیصلہ عوام کریں گے کہ انہیں کیسا بلدیاتی نظام چاہیے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام کو بااختیار بنایا جائے، اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور مقامی حکومتیں حقیقی معنوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے قابل ہوں۔

“اختیار دو عوام کو — بدل دو نظام کو” تحریک کے اعلان کے ساتھ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ملک میں مضبوط، شفاف اور بااختیار بلدیاتی نظام قائم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے