نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی سے متعلق سٹیٹ بینک کو کابینہ کی منظوری درکار
اسٹاف رپورٹ:پی این نیوز ایچ ڈی
پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے سب کچھ تیار ہے مگر حتمی ڈیزائن پر سٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار ہے.
سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق نئی کرنسی جدید سکیورٹی فیچرز سے تیار ہوگی مگر ڈیزائن تاحال موصول نہیں ہوئے، نئی کرنسی کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا وقت لگے گا، نئی کرنسی کی چھپائی کیلئے جدید مشینری پہلے سے موجود ہے۔
سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئی کرنسی کی چھپائی پر بات ہوئی تھی، نئی کرنسی کے ڈیزائن مرحلہ وار یا ایک ساتھ آئیں گے، یہ معاملہ بھی سٹیٹ بینک میں زیر غور ہے، سٹیٹ بینک رواں سال نئی کرنسیوں کی چھپائی کیلئےٹائم لائن دے سکتا ہے۔
ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن والے نوٹوں کی چھپائی کا آرڈر کابینہ سےمنظوری کےبعد ہی دیا جائے گا، نئی کرنسیوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو ارسال کردیئے ہیں، 2026ء کے آخری مہینوں میں نئی کرنسی کا اجراء کابینہ کی منظوری کے بعد ممکن ہوسکتا ہے۔




