انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

حیدرآباد سے کراچی واپسی پر جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، کسی بھی دباؤ یا رکاوٹ کے سامنے نہیں جھکیں گے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی کے دوران ان کے قافلے کا راستہ جان بوجھ کر روکا گیا اور انہیں ویران اور غیر محفوظ راستوں پر جانے پر مجبور کیا گیا.

حیدرآباد سے کراچی پہنچنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حیدرآباد سے روانگی کے بعد مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جس کے باعث قافلہ مرکزی شاہراہ استعمال نہ کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر ہمیں ایسے راستوں پر دھکیلا گیا جو ویران تھے، جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کراچی کا سفر طے کرنے میں ساڑھے سات گھنٹے لگ گئے.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حالات کے باوجود وہ بحفاظت کراچی پہنچ چکے ہیں اور کسی بھی دباؤ یا رکاوٹ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا اور عوام سے ملاقات کی جائے گی.

دوسری جانب یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو آج باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے مزارِ قائد کے گیٹ کے باہر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر انتظامیہ اور سیاسی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں.

سیاسی مبصرین کے مطابق اس صورتحال سے شہر میں کشیدگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
error: مواد محفوظ ہے