انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

ریاض: سعودی وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا

ریاض رپورٹ: عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز میڈل” سے نوازا۔
یہ میڈل خادمِ حرمین شریفین کے شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دوطرفہ دفاعی تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے

یہ اعزاز اتوار کو ریاض میں وزارت میں ایک استقبالیہ کے دوران دیا گیا۔ شہزادہ خالد نے فیلڈ مارشل منیر کو پاکستان کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نئے کردار میں مسلسل کامیابی کی خواہش کی۔

نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن ایاف، چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور کئی دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس اعلیٰ ترین سعودی اعزاز کو پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیتے ہوئے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے دونوں ممالک کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے