انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

نارووال ,کرسمس کے موقع پر ایپی فینی چرچ میں خصوصی تقریب

اسٹاف رپورٹ: پی این نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر 25 دسمبر، یومِ کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نارووال کے زیرِ اہتمام چرچ آف پاکستان ایپی فینی چرچ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی.

تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ آروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) احمد ہارون، اے ڈی سی جنرل غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر نارووال رب نواز چدھڑ، سی او ضلع کونسل شہباز کیانی سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ آروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقلیت دوست پنجاب کے ویژن کے تحت اقلیتیں ہمارے سروں کا تاج ہیں اور ہم سب ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں.

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا.

صوبائی وزیر نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ہی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کے مطابق جذبۂ قومیت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے.

تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری نے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اظہارِ یکجہتی کو سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے