اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

بونڈائی حملہ: فلپائنی حکام کے مطابق ساجد اکرم نے انڈین جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر منیلا کا سفر کیا

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر منعقد ہونے والی یہودیوں کی تقریب پر ’دہشت گردانہ‘ حملے کو دو دن گزر چکے ہیں تاہم آسٹریلوی حکام بشمول وزیراعظم کی جانب سے تاحال اس پہیلی کا جواب نہیں دیا گیا کہ حملہ آور باپ اور بیٹے کا تعلق کس ملک سے تھا۔

ان حملہ آوروں کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ساجد جائے وقوعہ پر ہی مارے گئے تھے جبکہ نوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ساجد اور نوید اکرم کی قومیت کے حوالے سے بحث حملے کے فوراً بعد ہی شروع ہو گئی تھی اور منگل کو منیلا میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 50 سالہ ساجد اکرم نے حال ہی میں انڈین جبکہ ان کے بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا۔

منگل کو ہی ایک پریس کانفرنس میں نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر میل لیون نے ان دونوں افراد کے فلپائن کے سفر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس دورے کا مقصد کیا تھا اور فلپائن میں انھوں نے کن مقامات کا دورہ کیا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے