زروا الافکار کمپنی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض رپورٹ عالم خان مہمند: پی این نیوز ایچ ڈی
زروا الافکار کمپنی کے سی ای او سید ثاقب زبیر کی جانب سے ریاض میں صحافیوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں ریاض کے نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی شرکت محمد وقاص احمد نے کی۔
تقریب میں زبیر خان بلوچ، حافظ محمد عرفان کھٹانہ، مبشر انوار، رانا عظیم، امین فیض، کامران اشرف، خرم خان، حمزہ عباس، ملک اشتیاق ہیرا، ذکا اللہ محسن، الیاس رحیم، وقار نسیم وامق، اجمل منہاس، وسیم خان، حسیب گوندل، راجا نوید احمد، کامران حسانی، مدثر عباس سمیت صحافیوں نے خصوصی شرکت کی.
تقریب میں رانا عمر فاروق، وقاص احمد ، سید یوسف سمیت مہمانوں نے شرکت کی.
تقریب میں زروا الافکار کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ سید طحہ زبیر (ایگزیکٹیو مینجر)، محمد ابراہیم (بزنس ڈیولپمنٹ مینجر) مروت گیلانی ایڈمن مینجر اور عبدالقدیر بھی موجود تھے۔
زروا الافکار کمپنی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سید ثاقب زبیر نے کہا کہ کمپنی اس وقت تعمیراتی شعبے، ہیوی ایکوپمنٹ، کنٹریکٹنگ، ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریسٹورانٹ کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی بہترین سروس اور اعتماد کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے۔










