ریاض میں دعوتِ مجبور ریسٹورینٹ کا باقاعدہ افتتاح ، مقامی کمیونٹی کے ذوق کے مطابق منفرد ڈائننگ کا اضافہ
ریاض رپورٹ عالم خان مہمند :پی این نیوز ایچ ڈی
ریاض شہر میں مقامی کمیونٹی کے ذوق و شوق کے مطابق ایک خوبصورت اور منفرد ریسٹورینٹ “دعوتِ مجبور” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ تھے، تقریب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز ، سینیر نائب صدر مسلم لیگ ن خالد اکرم رانا ، سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان، زاہد لطیف، ناصر محمود آرائیں ، اشدر بھٹی، چوہدری عبدالمجید گجر اور کمیونٹی کی دیگر بزنس کمیونٹی نے بھی خصوصی شرکت کی اور اس نئے کاروباری آغاز کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
چوہدری احسان الحق باجوہ نے مالکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا کاروباری میدان میں آگے آنا خوش آئند ہے، ایسے منصوبے نہ صرف ہمارے ثقافتی ذوق کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی میں مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
ریسٹورینٹ کے اونرز محمد زرین خان مجبور اور ذاکر احمد خان اتماخیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے مہمانوں کو معیاری، خالص اور روایتی پاکستانی ذائقے ایک خوبصورت ماحول میں فراہم کریں۔ ’دعوتِ مجبور‘ صرف ایک ریسٹورینٹ نہیں بلکہ ہماری مہمان نوازی کا اظہار ہے۔
ریاض میں نئے قائم ہونے والے اس ریسٹورینٹ نے اپنی خوبصورتی، منفرد نام اور خالص پاکستانی ذائقوں کی بدولت کمیونٹی کی دلچسپی حاصل کر لی ہے۔





