انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

وفاقی وزیر حنیف عباسی کا انکشاف، جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ باقاعدہ طور پر اعلان کر رہے ہیں کہ جنرل عاصم منیر اب چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے دو روز قبل یہ بات بھی بتا دی تھی کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، "ہو سکتا ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری بھی ہو چکا ہو، حکومت جب چاہے اعلان کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔”

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو فیلڈ مارشل کے ذریعے جو عزت دی ہے وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے، اور دنیا بھی اس کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا بیان سامنے آنے کے بعد سیاسی و دفاعی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے