الریاض میں گلوبل ہارمنی ویک، سویدی پارک میں پاکستان کلچرل نائٹ کی شاندار نمائش، ثقافت کے رنگ بکھر گئے
الریاض سعودی عرب شاہین جاوید : پی این نیوز ایچ ڈی
سعودی دارالحکومت الریاض کے سویدی پارک میں سعودی منسٹری آف میڈیا کی جانب سے گلوبل ہارمنی کا ویک منایا جا رہا ہے جس کے تحت شاندار پاکستان کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا.
جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف ممالک کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان کے مشہور گلوکار ابرار الحق کی شاندار پرفارمنس نے پردیسیوں کے دل جیت لیے۔
رنگا رنگ تقریبات، ثقافتی اسٹالز، بھنگڑہ اور موسیقی سے سجے اس پروگرام نے شرکاء کو پاکستان کی ثقافت، ورثے اور فنونِ لطیفہ سے روشناس کرایا۔
تقریب کا سب سے بڑا مرکزِ نگاہ معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق کی شاندار پرفارمنس رہی، جنہوں نے اپنے مقبول گیتوں سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ان کے اسٹیج پر آنے کے ساتھ ہی پارک تالیوں، نعروں اور موسیقی کی گونج سے گونج اٹھا۔ انہوں نے اپنے ہٹ گانے گا کر محفل میں جوش و جذبہ بھر دیا۔
تقریب میں پاکستانی بچوں کے ثقافتی رقص، شادی کی رسومات، دستکاری کے اسٹالز، ملبوسات کی نمائش اور فوک میوزک نے بھی شرکاء کی توجہ حاصل کی۔
پاکستانی کلچرل نائٹ کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے اس طرح کے مزید ثقافتی پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس وقع پر معروف پاکستانی انفلیونسر کنول آفتاب ، زوالقرنین اور دیگر کا کہنا تھا کہ:
سعودی منسٹری آف میڈیا کی جانب سے منعقدہ پاکستانی کلچرل نائٹ تین دن جاری رہی گی جس میں مختلف پاکستان فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔









