انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

بیرونِ ملک شاپنگ سنٹر میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسٹاف رپورٹ : پی این نیوز ایچ ڈی

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ بیرونِ ملک ایک شاپنگ سنٹر میں اس وقت بدتمیزی کا نشانہ بن گئے جب وہاں موجود ایک شخص نے موبائل کیمرہ آن کر کے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاپنگ سنٹر میں موجود تھے کہ ایک شخص اچانک ان کے قریب آیا اور موبائل کیمرہ آن کرتے ہی ان پر الزامات لگانا شروع کر دیے۔

شاہ زیب خانزادہ نے اس شخص سے درخواست کی کہ براہِ کرم ویڈیو نہ بنائی جائے، تاہم اس شخص نے ان کی بات ماننے کے بجائے جواب دیا کہ “آپ کی ویڈیو بنانی پڑے گی، آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔”

اینکر نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے ہٹنے کی کوشش کی، لیکن وہ شخص باز نہ آیا اور ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک اور الزام لگا دیا۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے:
“آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے، اس پر بھی آپ کو شرم آنی چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے