سعودی عرب میں کاروباری تعاون کے فروغ کے لیے پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کا قیام
ریاض سعودی عرب سے عالم خان مہمند : پی این نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب میں بزنس کمیونٹی کے فروغ اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کا قیام عمل میں آگیا۔
یہ فورم پاکستانی، چینی، سعودی اور دیگر ممالک کے بزنس مینوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کامیاب کوشش ہے،فورم کی بنیاد رانا کاشف نے رکھی، تقریب میں فورم کے عہدیداران حمید رضوان، جاوید عالم، سید وقاص، اعجاز چوہدری، طلعت محمود، خرم خان، نزاکت حسین، فرح قمر، نائیلہ شاہد، نگہت فیصل، بازگاہ ایوب اور ثوبیہ نوید نے حلف اٹھایا کہ وہ ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کی خدمت کریں گے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا کاشف کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد بزنس کمیونٹی کو رہنمائی، رابطے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بزنس کمیونٹی، میڈیا اور مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا کاشف نے کہا کہ فورم روایتی پلیٹ فارمز سے ہٹ کر کاروباری شخصیات اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرے گا.
تقریب کے انتظامات کے کے پروڈکشن نے کیے، جبکہ میڈیا کوآرڈینیشن وسیم خان نے انجام دی،ماہرین کے مطابق، اس فورم کا قیام سعودی عرب میں بزنس کمیونٹی کے لیے نئی راہیں کھولنے کی جانب اہم قدم ہے.







