اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرملٹی میڈیا

پاکستان-افغان مذاکرات میں تعطل برقرار، استنبول میں تیسرا روز بھی کسی پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر

میزبان ممالک نے بھی افغان فریق کو یہی مؤقف اپنانے کی تلقین کی، تاہم کابل انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی حوصلہ افزا جواب سامنے نہیں آیا۔

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا تیسرا دن بھی کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور مدلل مطالبات کو نہ صرف میزبان ممالک نے جائز اور معقول تسلیم کیا ہے بلکہ افغان طالبان وفد بھی ان مطالبات کی درستگی سے آگاہ ہے۔ تاہم افغان وفد کو کابل انتظامیہ سے مکمل ہدایات موصول ہو رہی ہیں اور وہ انہی کے مطابق بات چیت آگے بڑھا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان وفد مذاکرات کے دوران بار بار کابل سے رابطہ کر رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیصلہ سازی کابل کے کنٹرول میں ہے۔ پاکستانی وفد نے بارہا واضح کیا کہ پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک اور خطے کے امن کے مفاد میں ہے۔

میزبان ممالک نے بھی افغان فریق کو یہی مؤقف اپنانے کی تلقین کی، تاہم کابل انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی حوصلہ افزا جواب سامنے نہیں آیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کابل میں بعض عناصر ایسے ہیں جو مذاکراتی عمل کو کسی اور ایجنڈے کے تحت متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور مضبوط، منطقی اور علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے