ریاض میں کلائمٹ کنٹرول کانفرنس 2025 کا شاندار اختتام ، ونڈمیسن اور انجینئر جویریہ اسد نے اعزازات اپنے نام کر لیے
انجینئر جویریہ اسد کو HVACR میں ان کے ترقی پسند قدم خواتین کے لیے CPI انڈسٹری کی طرف سے HVAC انجینئر کے طور پر نوازا گیا۔
ریاض رپورٹ: عالم خان مہمند :پی این نیوز ایچ ڈی
کلائمٹ کنٹرول کانفرنس 2025 اپنی کامیاب دوسری ایڈیشن کے اختتام پر ایک شاندار ایوارڈ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو HVAC انڈسٹری میں جدت اور پائیداری کے فروغ پر سراہا گیا۔
یہ پروقار شام مہمانِ خصوصی شہزادی نادیہ جاسر السعود کی آمد سے مزید درخشاں ہوگئی۔ تقریب میں ممتاز پیشہ وران، صنعت کے رہنما، اور سعودی و غیر ملکی کمیونٹی کے معزز اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ونڈمیسن کو سعودی عرب بیسڈ مینوفیکچرر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل ہوا، جو اس کے پائیدار اور توانائی مؤثر HVAC حلوں میں نمایاں کردار اور مملکت کے سبز مستقبل کے وژن سے ہم آہنگ کوششوں کا اعتراف تھا۔ ونڈمیسن کے فاؤنڈر، شکیل کیانی نے ذکر کیا کہ کمپنی کے مقاصد سعودی وژن 2030 کے تحت پائیدار اور توانائی مؤثر حل فراہم کرنے کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں۔
انجینئر جویریہ اسد کو HVACR میں ان کے ترقی پسند قدم خواتین کے لیے CPI انڈسٹری کی طرف سے HVAC انجینئر کے طور پر نوازا گیا۔
ایک پاکستانی فاؤنڈڈ کمپنی ہونے کے ناطے، یہ لمحہ ونڈمیسن اور انجینئر جویریہ اسد دونوں کے لیے بے حد فخر کا باعث تھا، جو سعودی عرب کی HVAC صنعت میں تکنیکی مہارت، جدت اور خواتین کی قیادت کی روشن علامت ہیں.