الخُبر میں اے ذی ڈائیمنڈ کمیونٹی کی جانب سے ’پیارا پاکستان‘ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد
سعودی عرب کے شہر الخُبر میں اے ذی ڈائیمنڈ کمیونٹی کی نازش انمول اور زہرا زاہد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی *پیارا پاکستان* کے عنوان سے رنگا رنگ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب کے شہر الخُبر میں اے ذی ڈائیمنڈ کمیونٹی کی نازش انمول اور زہرا زاہد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی *پیارا پاکستان* کے عنوان سے رنگا رنگ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ،صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب اور مندوب پاکستان ایمبیسی چوہدری نديم اختر تھے.تقریب میں فیملیز سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی
فیسٹیول میں ہر طرف پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔ خواتین کے لیے میچنگ چوڑیاں ، مہندی کے نت نئے ڈیزائن ، رنگ برنگے پاکستانی ملبوسات ، عمدہ جیولری ، کاسمیٹکس سمیت پاکستانی چٹ پٹے کھانوں کے اسٹالز بھی موجود تھی جسکو کمیونٹی نے خوب سراہا اور بہت انجوائے کیا۔
یونائیڈڈ کلچرل فورم کے محمد تنویر کی عمدہ میزبانی میں فیسٹیول کا آغاز ہوا .فیسٹول میں چھوٹے بچوں نے مختلف علاقائی لباس پہن کر پاکستانی ملی نغموں پر عمدہ پر فارمنس دکھائی جبکہ معروف پاکستانی رباب آرٹس ارمان خان اور مقامی گلوکار ذیشان نے بھی لائیو پرفارمنس دکھاکر سماں باندھ دیا ۔
تقریب سے مہمان خصوصی چوہدری ندیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ہم سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیئے اور اپنی مثبت سرگرمیوں اور بہترین رویے سے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے اور کہا سعودیہ ہمارا دوسرا گھر ہے لہذا پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی اور دونوں کی تعمیر ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔
ایونٹ کی آرگنائیزر نازش انمول اور زہرا ذاہد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔۔اور کہا ایسے ایونٹ آئندہ بھی ہوتے رہینگے تاکہ کمیونٹی کو مل جل کر بیٹھنے کے علاوہ انٹرٹینمنٹ کا موقع بھی ملا.
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی چوہدری نديم اختر اور اعزازی مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں ۔