سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدہ میں”شائن اینڈ کنیکٹ” کے نام سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
جدہ رپورٹ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
جدہ رپورٹ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
جدہ میں خواتین کی خودمختاری اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے شائن اینڈ کنیکٹ کے نام سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کی میزبان تھیں جدہ کی معروف شخصیت اور سماجی رہنما شگفتہ مناف، جو SM Lumiere کی بانی اور سی ای او ہیں۔
سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدہ میں "شائن اینڈ کنیکٹ” کے نام سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔میزبانی کے فرائض شگفتہ مناف نے ادا کیۓ ۔شائن اینڈ کنیکٹ شگفتہ مناف کی اُن کوششوں کا تسلسل ہے، جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں ان کی آواز سنی جائے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا جائے۔
تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر جن خواتین نے اپنی موجودگی سے ایونٹ کو رونق بخشی، اُن میں شامل تھیں:
سمیرا زاہد، صدف طاہر، اسما نورین، ثریا جبین، عروج، اسما ابراہیم، ماہرہ انیس، نورالعین، عاطفہ، ردا خرم، سکینہ رحمان، فاطمہ مسعود، شیف افشان منصور، اور بشائر خان۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں ڈاکٹر سمیرا عزیز، جو ایک معروف سعودی میڈیا پرسن ہیں ۔ خواتین کے حقوق اور وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے نہ صرف اس ایونٹ کو سراہا بلکہ خواتین کی تخلیقی شرکت اور شگفتہ مناف کی کاوشوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
دوسری مہمانِ خصوصی تھیں شیف حنا شعیب، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔