انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرٹیکنالوجیدلچسپ و عجیبسیاستکاروبارملٹی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی
برکس تنظیم کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی.
رپورٹ کے مطابق برکس تنظیم کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے.
امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا.
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ.
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے.