آج کے کالمزبین الاقوامیبین الاقوامی کالمزفیچر کالمزکالمز
چپ رہوں تو کیا ہوگا بول دوں تو کیا حاصل
بول دوں تو کیا حاصل
نمیرہ محسن:پی این پی نیوز ایچ ڈی
سحر انگیز کہرہ ہے
ہر اداس کروٹ میں
دور تک سیاہی ہے
رات ایسی پھیلی ہے
چپ رہوں تو کیا ہوگا؟
بول دوں تو کیا حاصل
ہاتھ کی لکیروں کو
حنا کے پھول دے بھی دوں
ہتھیلی کے بیچ کیا رکھوں؟
خالی خالی صحرا ہے
تنہا تو چاند یوں بھی ہے
آکاش کی پیشانی پر
آج رات کہرہ ہے
دل کو کہاں چھپالوں میں
پھر اداس آئی ہے
چاندنی میرے سائے پر
الجھ گئی ہے دھڑکن پھر
آج رات کہرہ ہے
سحر کا جس پر پہرہ ہے