وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہاولپور پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت 109

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہاولپور پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، شروع بھارت نے کیا ختم ہم کریں گے-امن چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ۔جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی.
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اسپتال اور دیگر متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہیں-شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔شہری دفاع (Civil Defence) کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں۔زخمیوں یا متاثرہ افراد کی اطلاع فوری قریبی ہسپتال یا ریسکیو ادارے کو دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں