پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے: بیرسٹر گوہر 77

پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے: بیرسٹر گوہر

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

اے ٹی سی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں.
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جانی چاہیے تھی.
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں