ریاض سعودی عرب خصوصی رپورٹ عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی
امین فیض ریاض ریجن کے جنرل سیکٹری اور عابد خان نائب جنرل سیکٹری متخب۔
سعودي عرب كے شہر ریاض میں داؤد خیل قومی اتحاد کے زیرانتظام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین زرین تاج نے کی، اور نظامت کے فرائض صدر خیر محمد نے ادا کئے جس میں مہمان خصوصی چئیرمین شوری کمیٹی نصیب ذادہ اور سرپرست اعلی عبدالخنان سمیت تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی،
اجلاس کا اغاز انفارمیشن سیکٹری شمس الوہاب نے باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا.
اجلاس میں حال ہی میں جنرل سیکٹری لعل محمود کے وفات پانے کے بعد نئے سیکٹری کے انتخاب سمیت تنظیمی معاملات کے ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےدعا کی گئی اور ان کے قوم کے لئے کئے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر تمام کابینہ ارکان سمیت سرپرست اعلی عبدالخنان، چئیرمین شوری نصیب ذادہ، صدر خیر محمد، گل رحیم ، سابقہ صدر سیف اللہ و دیگر نے امین فیض اور عابد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس سے نو منتخب جنرل سیکٹری اور نائب جنرل سیکٹری سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ لعل محمود ایک باکردار، مخلص، اور باعمل شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے ہمیشہ قوم کی خدمت اور انسانیت کی فلاح کے لیے کام کیا تھا۔ ان کی شخصیت ایک روشن مثال ہے جس سے نئی نسل کو رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
دیگر مقررین میں چیئرمین زرین تاج،سیکٹری فنانس بشیر احمد، انفارمیشن سیکٹری شمس الوہاب سابقہ صدر ریاض ریجن سیف اللہ، گل رحیم،بشیر احمد، شیر محمود، نائب سکریٹری فنانس نیاز خان ابو جنید، مومن شاہ نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی-