سعودی عرب اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں اور پاکستانی دو قالب اور آیک جان ہیں 159

سعودی عرب اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں اور پاکستانی دو قالب اورایک جان ہیں

جدہ :رپورٹ ثناء شعیب,پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں اور پاکستانی دو قالب اور آیک جان ہیں

معروف سعودی کاروباری شخصیت شیخ احمد عبداللہ علی الزہرانی نے معروف پاکستانی بزنس کمیونٹی عمایدین جدہ سرکردہ شخصیات چوہدری مبشر افضل چیمہ سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ صدر اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن خالد نواز چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف عید ملن عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا سابق چیئرمین بیت المال گجرانوالہ کے عوامی ایم پی اے چودری مبشر افضل چیمہ نے کہا سعودی عرب میں کاروبار کے وسیع مواقع ہیں سعودی حکومت بزنس مین کمیونٹی کو بہت سہولیات فراہم کر رہی ہے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو برادر سلامی ملک ہیں پاکستان کی عوام سعودی عرب سے والہانہ محبت کرتی ہے خادمین الحرمین شریفین پرنس محمد بن سلیمان پاکستان سے خصوصی محبت کرتے ہیں سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے تقریب میں جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات چوہدری الطاف حسین اکرم فیض عرفان گورایہ انجم اقبال وڑایچ محمد جاوید عمیر ظفر علی باجوہ تاج دین نے شرکت کی اخر میں میزبان شیخ احمد عبداللہ علی الزہرانی نے معزز مہمانوں کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں