اہم خبریںپاکستانتعلیم

اپنے بچوں کو نماز پنجگانہ اوف دینی تعلیمات کی طرف مائل کریں،،،،مولانا غلام مرتضی عطاری

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر بلاک 3 کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے آج اپنے جمعہ کے خطبہ کے دوران کہا ہے، کہ والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیمات اور نماز پنجگانہ کی طرف مائل کریں، اگر ہمارے ماحول اور گھروں کے اندر سب نمازی باقاعدگی کے ساتھ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لئے آنا شروع کر دیں، تو مساجد کی موجودہ تعداد کم پٹ جائے گئی، انہوں نے کہا کہ مساجد کی آباد کاری کے لئے نمازی زیادہ سے زیادہ اپنی عبادات کی ادائیگی کے لئے آنا شروع کر دیں، اور اپنے بچوں کو بھی مساجد میں اپنے ساتھ لے کر آئیں، مساجد کو آباد کرنے کے لئے مساجد کے ساتھ مالی معاونت اور دل کھول کر تعاون کو یقینی بنائیں، یہ اللہ کا گھر ہے اور اس کو آباد کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

error: مواد محفوظ ہے