Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi has blamed PML-N for spoiling the case of arrested Indian spy Kulbhushan Yadav. 413

کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار پاک نیوز پائنٹ)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے کا ذمے دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا.
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اسے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہ ملے،اس آڑ میں وہ پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں گھسیٹنا چاہتا ہے تو اس لیا ہم یہ کر رہے ہیں.
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف عالمی عدالت کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا ہے،امید ہے اپوزیشن ارکان بھارتی چالوں کو سمجھیں گے اور ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے.ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اڈا دینےکا کوئی ارادہ نہیں ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں،انتقام نہیں چاہتے،عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ،احتساب کے عمل میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں